آلو اور قیمے کے کٹلٹس بنانے کا طریقہ

آلو اور قیمے کے کٹلٹس بنانے کا طریقہ

کھانے کی میز پر گھر کے افراد بیٹھے ہوں یا مہمان آۓ ہوۓ ہوں ۔کھانے کی ٹیبل کٹلٹس،کباب اور ٹکیوں وغیرہ کے بغیر بلکل نامکمل سمجھی جاتی ہے اسی کمی کو پورا کرنے کیلۓ ہم آپ کو سیکھائیں گے آلو اور قیمے کے کٹلٹس بنانا۔

آلو اور قیمے کے کٹلٹس بنانے کے اجزاء

گائے کا قیمہ ایک پیالی
آلو(اُبال کر بھرتہ کرلیں)3 پیالی
ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی)4 عدد
ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا)4 کھانے کے چمچے
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
پیاز(باریک کٹی ہوئی)ایک عدد
ڈبل روٹی کا چورہ 2 پیالی
انڈے 2 عدد
میدہ(چھنا ہوا)1/2 پیالی
پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچہ
ثابت سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
کٹا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
لہسن ادرک(چوپ کیا ہوا)4 کھانے کے چمچے
نمک ایک کھانے کا چمچہ
تیل تلنے کے لیے

آلو اور قیمے کے کٹلٹس بنانے کی ترکیب

آلو میں ہرا دھنیا‘ہری مرچیں اور نمک ملا لیں۔دیگچی میں تیل گرم کرکے لہسن ادرک‘پیاز اور قیمہ ملا کر بھونیں‘پھر لال مرچ‘زیرہ‘دھنیا اور پانی ڈال کر پکائیں۔اس میں ہلدی‘ہری مرچیں اور نمک ملا کر تیز آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں‘پھر ہرا دھنیا ملا کر چولہا بند کردیں۔تھوڑا سا آلو کا آمیزہ ہتھیلی پر پھیلائیں‘اس کے درمیان میں تھوڑا سا قیمہ رکھیں اور کٹلٹس بنالیں۔اس عمل کو دہراتے ہوئے پورے آمیرے کے کٹلٹس بنائیں‘انہیں پہلے میدے‘انڈے‘پھر ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹیں۔فرائننگ پین میں تیل گرم کریں اور کٹلٹس تل کر نکال لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *