آلو مٹر پنیر بنانے کا طریقہ

آلو مٹر پنیر بنانے کا طریقہ

آج ہم جس ڈش کو سیکھنے لگے ہیں اس کا نام ہے آلو مٹر پنیر جس کی تیاری کے لیے 20 منٹ لگتے ہیں جبکہ اس کو 6افراد آرام سے کھا سکتے ہیں۔

آلو مٹر پنیر بنانے کے لیۓ اجزاء

آلو (کٹے ہوئے کیوبز میں) 1/2 کلو
2 ٹماٹر (پیسٹ کی شکل میں) 1/2 کلو3
مٹر (چھلے ہوئے) 1/2 کلو4
خشک دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ5
نمک 1/2 چائے کا چمچہ6
پیاز (کاٹ لیں) 3 عدد7
تیل 2 کھانے کے چمچے8
کاٹیج چیز عدد (کیوبز میں کاٹ کر تیل میں فرائی کر لیں) اُبلے ہوئے انڈے 2 عدد (سجاوٹ کیلئے)
ادرک‘لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچے
گرم مصالحہ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ

آلو مٹر پنیر بنانے کی ترکیب

تیل گرم کرکے پیاز تلیں اور براؤن کریں۔پھر خشک دھنیا پاؤڈر‘نمک‘ادرک لہسن پیسٹ شامل کریں اور پکائیں۔چمچہ چلاتے ہی اس میں پانی کا چھینٹا دیں۔اب ٹماٹر شامل کریں اور 15 منٹ تک پکائیں‘اب اس میں آلو اور مٹر شامل کرکے 20 منٹ پکائیں۔جب تیل الگ ہونے لگے اور خوشبو آنے لگے تو گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک دیں۔آخر میں فرائی کاٹیج چیز شامل کر لیں اور اتار لیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *