آلو میتھی پکانے کا طریقہ

آلو میتھی پکانے کا طریقہ

آج ہم آپکو نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی بہت ہی خاص ڈش آلو میتھی پکانے کا طریقہ بتائیں گے ۔جس کی تیاری کے لیۓ 15 منٹ اور اس کو پکانے کے لیۓ 10 منٹ کا وقت لگے گا۔یہ 3 افراد کے لیۓ کافی ہے۔اب بغیر وقت ضائع کیۓ سیکھتے ہیں آج کی ریسپی آلو میتھی پکانے کا طریقہ ۔

آلو میتھی پکانے کے لیۓ درکار اجزاء

3 کپ تازہ میتھی کے پتے۔
1 چائے کا چمچ ہینگ۔
1 چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی۔
2 چائے کے چمچ پسا ہوا سوکھا دھنیا۔
1 چائے کا چمچ سبز مرچیں کٹی ہوئی۔
1 کپ آلو ابلے اور چھیلے ہوئے۔
4 کھانے کے چمچ آئل۔
1 چائے کا چمچ زیرہ۔
1 چائے کا چمچ لہسن کٹا ہوا۔
1 چائے کا چمچ ادرک کٹا ہوا۔
نمک حسبِ ذائقہ۔
2 عدد سالم خشک سرخ مرچیں

آلو میتھی پکانے کا طریقہ:

میتھی کے پتوں کو دھوئیں۔میتھی کے پتوں کو کاٹ لیں۔ان پر کسی قدر نمک چھڑک دیں۔انہیں تقریباً 1 گھنٹہ تک ایک جانب رکھ دیں۔ان کا تمام تر پانی نچوڑ لیں۔پانی نچوڑنے کے بعد انہیں ایک جانب رکھ دیں۔ایک پین میں آئل گرم کریں۔آئل میں زیرہ شامل کریں۔زیرہ جب چٹخنے لگے تب اس میں لہسن۔ادرک۔ نمک۔ سرخ مرچیں اور آلو شامل کریں۔تقریباً 5 منٹ تک اسٹر۔ فرائی کریں۔میتھی کے پتے۔ پسا ہوا سوکھا دھنیا۔ پسی ہوئی ہلدی اور ہینگ شامل کریں۔بخوبی یکجا کریں۔ایک ڈھکن کے ساتھ ڈھانپ دیں۔دھیمی آنچ پر 10 منٹ تک کے لیے پکائیں۔گرما گرم کھانے کے لیے پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *