آلو پالک بنانے کی ترکیب

آلو پالک بنانے کی ترکیب

آج ہم آلو پالک بنانا سیکھیں گے جس کی تیاری میں 15 منٹ اور پکانے میں 20 منٹ لگیں گے اور یہ  2 افراد کے کھانے کے لیۓ بہت ہی مناسب ڈش ہے۔

آلو پالک بنانے کے لیۓ اجزاء

4 کپ پالک کے پتے
1 چائے کا چمچ آئل
1 کپ پیاز کٹے ہوئے
۔2 چائے کے چمچ ادرک پیسٹ
2 چائے کے چمچ لہسن پیسٹ
1 کپ آلوابلے ہوئے اور کچلے ہوئے
2 کھانے کے چمچ دودھ
1 چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ
1 چائے کا چمچ گرم مصالحہ
نمک حسبِ ذائقہ
1 کھانے کا چمچ کریم(گارنشنگ کے لیۓ)

آلو پالک بنانے کی ترکیب:

ایک دیگچی میں پانی ابالیں۔اس پانی میں 2 تا 3 منٹ تک پالک کے پتے دھوئیں۔نچوڑ لیں۔ایک مکسر میں بلینڈ کر کے ایک ہموار پیسٹ بنا لیں۔اس پیسٹ کو ایک جانب رکھ دیں۔ایک پین میں آئل گرم کریں۔آئل میں پیاز شامل کریں اور ا س وقت تک بھونیں حتیٰ کہ پیاز شفاف بن جائیں۔ادرک پیسٹ اور لہسن پیسٹ شامل کریں۔2 منٹ تک پکائیں۔پالک پیسٹ۔ آلو۔ دودھ۔ پسی ہوئی سرخ مرچ۔ پنجابی چول مسالہ۔ نمک اور کپ پانی شامل کریں۔ 7 منٹ تک پکائیں حتیٰ کہ گریوی (شوربہ) گاڑھا بن جائے۔کریم کے ساتھ گارنش کریں۔گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *