آلو کی اچاری بھجیا بنانے کا طریقہ

آلو کی اچاری بھجیا بنانے کا طریقہ

آج کی ریسپی بہت ہی آسان اور مزے کی ریسپی ہے۔ آج ہم بنائیں گے آلو کی اچاری بھجیا جو تیاری کے لیۓ 15 منٹ اور پکنے میں صرف اور صرف 10 منٹ کا وقت لے کر تیار ہو جاۓ گی ۔تو چلیں بنانا سیکھیں آلوؤں کی اچاری بھجیا ۔

آلو کی اچاری بھجیا بنانے کے لیۓ اجزاء

آلو (اُبلے ہوئے) 500 گرام
ثابت زیرہ 1 چائے کا چمچ
اچار 2 کھانے کے چمچے
تیل 2 کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا حسب ضرورت
لال مرچیں (کٹی ہوئیں) 1 کھانے کا چمچ
ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) 3 عدد
پیاز (باریک کٹی ہوئی) 2 عدد
ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) 4 عدد

آلو کی اچاری بھجیا بنانے کی ترکیب

آلو اُبال کر ان کے چھوٹے چھوٹے چوکور کاٹ لیں۔کسی کڑاہی میں تیل گرم کریں۔اس میں زیرہ دال کر کڑکڑائیںاس کے بعد کٹی ہوئی مرچیں پیاز اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔جب تمام چیزیں مکس ہوجائیں تو اس میں نمک اور کٹی ہوئی مرچیں بھی ڈال دیں۔اُبلے ہوئے آلو بھی مکس کردیں۔اس میں اچار بھی شامل کردیں۔ آلو کی اچاری بھجیا تیار ہے۔گارنش کے لیے ہرادھنیا سے سجائیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *