آلو کی کچوریاں بنانے کی ترکیب

آلو کی کچوریاں بنانے کی ترکیب

آلو کی ٹکیاں آلو کے پکوڑے اور آلو کی چپس تو آپ نے بہت دفعہ کھائ ہو گی مگر آج ہم سیکھیں گے آلو کی کچوریاں بنانے کا طریقہ ۔

آلو کی کچوریاں بنانے کے لیۓ درکار اجزاء

آلو آدھا کلو (اُبلے ہوئے)
نمک حسب ذائقہ
کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ہرادھنیا ایک گٹھی
ہری مرچ چار سے چھ عدد
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
گڑ دوکھانے کے چمچ(پسا ہوا)
پانی چار کھانے کے چمچ
میدہ آدھا کلو
بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ
اور یگانو ایک چوتھائی چائے کا چمچ

آلو کی کچوریاں بنانے کا طریقہ:

اُبلے ہوئے آلوؤں میں نمک،کٹی لال مرچ ،پسی کالی مرچ ،ثابت دھنیا ،زیرہ ،ہرادھنیا ،ہری مرچ اور لیموں کا رس ملا کر پانچ سے دس منٹ کے لیے ٹھنڈا کریں۔اب پین میں پساگڑ اور پانی ملا کر دو سے تین منٹ پکائیں اور شیرہ بنالیں۔پھر ایک پیالے میں میدہ،نمک،بیکنگ سوڈا، اور یگانو،گڑ کا شیرہ اور حسب ضرورت پانی ملا کر اچھی طرح گوندھیں اور ململ کے کپڑے سے ڈھانک کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔اس کے بعد گوندھے ہوئے میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر ان میں آلو کا مکسچرڈالیں اور کونوں کو گیلے ہاتھ کی مدد سے دبا کر بند کردیں۔پھر کچوریوں کو دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں ٹھنڈا کرلیں۔اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے کچوریاں ڈیپ فرائی کرلیں۔گولڈن براؤن ہو جانے پر نکال کر گرم گرم شروع کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *