ادرک کا شوربہ بنانے کا طریقہ

ادرک کا شوربہ بنانے کا طریقہ

ادرک کا شوربہ بنانے کے لیۓ اجزاء

1 کپ ادرک چھیلا ہوا اور رف انداز میں کٹا ہوا
1 کھانے کا چمچ گڑ(Gur)
1 چائے کا چمچ  گرم مصالحہ
نمک حسبِ ذائقہ
1 چائے کا چمچ کالی مرچ پسی ہوئی
1 چائے کا چمچ لیموں کا رس (جوس)
1 کھانے کا چمچ دھنیا کٹا ہوا
1 کھانے کا چمچ پودینہ کے پتے
1 کھانا کا چمچ ادرک بلکل باریک کُترا ہوا

ادرک کا شوربہ بنانے کا طریقہ:

ایک پین میں 5 کپ پانی ابالیں۔اس میں ادرک شامل کریں اور 15 منٹ تک اسے پکائیں۔اسے چھان لیں اور ادرک کی خوشبو کا حامل پانی محفوظ کر لیں اور ادرک پھینک دیں۔ایک گہرے پین میں ادرک کا پانی ابالیں۔اس میں گُر(Gur)گرم مصالحہ۔ نمک۔ پسی ہوئی کالی مرچ۔ اور لیموں کار س شامل کریں اور 3 تا 4 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں۔دھنیا۔ پودینہ کے پتوں۔ اور پرزہ پرزہ کٹے ہوئے ادرک کے ساتھ گارنش کریں۔گرما گرم ہی نوش کرنے کے لیے پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *