اروی کے کباب بنانے کا طریقہ

اروی کے کباب بنانے کا طریقہ

اروی کے کباب بنانے کی تیاری میں45 منٹ جبکہ پکانے میں30-40 منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے۔
یہ 2 افراد کے لیۓ بہت ہی مناسب ڈش ہے۔

اروی کے کباب بنانے کے لیۓ اجزاء

اروی (بڑے سائز کی) 1/2 کلو
بیسن (چھنا ہوا) ایک پیالی
انڈا ایک عدد
ہری مرچیں 3 عدد
املی کا گودا 1/2 پیالی
ہرادھنیا پودینہ (باریک کٹا ہوا)ایک پیالی
دہی اور اجوائن ایک ، ایک چائے کا چمچہ
بھنا اور پسہ ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچہ
کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
پیکٹ والا کباب مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ

تیل تلنے کیلئے

سلاد پتے اور ہری مرچیں سجانے کے لیے

اروی کے کباب بنانے کی ترکیب

ارویوں کو چھلکوں سمیت گلالیں۔پھر چھیل لیں بیسن میں باقی اجزاء ملا کر گاڑھا آمیزہ بنالیں۔ہتھیلی کو چکنا کریں اور اروی اس پر رکھیں اور دبا کر کباب جیسا بنالیں۔اسے بیسن کے آمیزے میں لپیٹیں۔اس عمل کو دوہراتے ہوئے تمام کباب بنالیں۔فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور کباب سنہری تلیں۔سرونگ ڈش کو سلاد پتوں سے سجائیں۔اس پر کباب رکھیں اور ہری مرچوں سے سجادیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *