اچاری قیمہ بنانے کی ترکیب

اچاری قیمہ بنانے کی ترکیب

اچاری قیمہ بنانے کے اجزاء

مشین کا قیمہ ایک کلو
ٹماٹر چار عدد پیسٹ بنا لیں
دہی ایک پاؤ
ادرک،لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چاۓ کا چمچ
لال مرچ کٹی ہوئ دو کھانے کے چمچ

اچاری قیمہ بنانے کا طریقہ

قیمہ میں نمک، ٹماٹر ،دہی ،ادرک لہسن کا پیسٹ ،لال مرچ کٹی ہوئ کٹی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں ۔ پانی خشک ہونے پر بھون لیں۔)

اچار بھری مرچیں تیار کرنے کے لئے:

ہری مرچ (بڑی والی ) 8۔6عدد یا حسب پسند
اچار مصالحہ:
کھٹائ(پسی ہوئ)ایک کھانے کا چمچ
نمک چوتھائی چاۓ کا چمچ
ہلدی پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچہ
رائی آدھا چائے کا چمچہ
میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچہ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
سونف ایک کھانے کا چمچہ
کلونجی ایک چائے کا چمچہ
آئل دو کپ

اچاری قیمہ بنانے کی ترکیب

کلونجی ،سونف، ثابت دھنیا ،میتھی دانہ، رائی، ہلدی پاؤڈر، نمک اور کھٹائی ملا کر توے پر بھون لیں اور کوٹ کر اچار مصالحہ تیار کر لیں۔ ہری مرچ کو لمبائی سے کاٹ لیں ۔ بیج نکال دیں ۔ اچار مصالحہ بھر دیں۔ جو مصالحہ بچ جائے قیمہ میں ڈال دیں ۔ اب قیمہ میں ہری مرچ، آدھا کپ پانی ڈال کر 8۔6منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ ہری مرچ گل جانے پر اچار قیمہ تیار ہے۔  اچار ی قیمہ گرم گرم پراٹھا کے ساتھ سرو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *