اچار گوشت بنانے کی ترکیب

اچار گوشت بنانے کی ترکیب

اچار گوشت بنانے کی بہت ہی آسان ترکیب بتائیں گے جس سے نہ صرف آپ بہت کم وقت میں زبردست سا اچار گوشت تیار کر لیں گے  اس کے ساتھ آپ اپنا قیمتی وقت بھی بچا سکیں گے۔
اچار گوشت کی تیاری کیلئے آپ کو 20 منٹ درکار ہوں گے ۔
جبکہ مکس  اچار گوشت کو پکانے کیلئے 40 منٹ درکار ہوں
گے اور یہ پانچ لوگ آرام سے کھا سکتے ہیں۔

اچار گوشت بنانے کیلۓ اجزاء

گوشت 1/2 کلو
ٹماٹر کا پیسٹ 4 کھانے کے چمچے
تیل حسبِ ضرورت
ثابت سفید زیرہ 2 چائے کے چمچے
میتھی دانہ 1/2 چائے کا چمچہ
کلونجی 1 چائے کا چمچہ
بڑی ہری مرچیں 10 عدد
دہی 1/2 کپ(پھینٹ لیں)
دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
ادرک لہسن پیسٹ 1-1 چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ

اچار گوشت تیار کرنے کی ترکیب

گوشت کو دہی‘دھنیا پاؤڈر‘ہلدی‘لال مرچ‘ادرک لہسن اور نمک لگا کر 1 گھنٹہ رکھ دیں۔کلونجی‘میتھی دانہ‘سفید زیرہ موٹا موٹا کوٹ لیں۔پھر ہری مرچ کو کٹ لگا کر یہ مصالحہ بھر دیں۔تیل گرم کریں اس میں گوشت ڈال کر بھون لیں اس کے بعد پانی ڈال کر گوشت کو گلنے دیں۔جب گوشت گل جائے تو ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں اور پھر تھوڑا پانی ڈالیں اور ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔تیار ہو جائے تو گرم گرم شروع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *