باربی کیو بیف بوٹی بنانے کا طریقہ:

باربی کیو بوٹی بنانے کا طریقہ

باربی کیو بیف بوٹی اجزاء:

بیف بوٹی ایک کلو (ایک انچ کے ٹکڑے کروالیں)
پپیتا دو کھانے کے چمچ (پساہوا)
نمک حسب ذائقہ
ادرک، لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
کباب چینی ایک کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)
دہی آدھا کپ
گھی دو کھانے کے چمچ

باربی کیو بیف بوٹی بنانے کا طریقہ:

گوشت کو اچھی طرح دھو لیں۔اس پر نمک اور ادرک لگا لیں۔اس کے بعد دہی، پپیتا، لہسن، لال مرچ پاؤڈر کباب چینی اور گھی لگا کر ایک گھنٹے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔سیخوں پر بوٹیاں لگائیں اور اوون میں بیک کر یں (چاہیں تو کوئلہ پر بھی سینک سکتے ہیں)۔مزیدار باربی کیو بوٹی تیار ہے۔سیخوں سے اتار کر پلیٹ میں رکھیں اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔اس طرح کی مزید مزے مزے کی ریسپیزکیلۓ ہمارے بلاگ پر وزٹ کرتے رہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *