براؤن رائس بریانی بنانے کا طریقہ:

براؤن رائس بریانی بنانے کا طریقہ:

آج ہم براؤن رائس بنانے کا طریقہ اس کی 20 منٹ کی تیاری اود 40 منٹ پکانے میں درکار ہوتے ہیں اور یہ 4 افراد کے لیۓ زبردست ڈش ہے۔

براؤن رائس بریانی بنانے کے لیۓ اجزاء

براؤن رائس دو پیالی
اولیو آئل حسب ضرورت
پودینہ حسب پسند
دہی آدھی پیالی
پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کاچمچ
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانے
گاجر دو عدد
میٹھا کدو 200گرام
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ

براؤن رائس بریانی بنانے کی ترکیب:

براؤن چاولوں کو صاف دھو کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں،پھر نمک ملے پانی میں ایک کنی ابال کر چھان لیں۔ گاجر اور کدو کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔اولیوآئل میں زیرہ ڈال کر ہلکا سا گرم کر یں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرئی کر لیں۔اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،ہلدی اور کٹی ہوئی سبزیاں ڈال بھونیں۔ساتھ ہی پھینٹی ہوئی دہی شامل کر کے اچھی طرح ملائیں۔پھر ابلے ہوئے چاول ڈال کر ڈھک ہلکی آنچ پر دہی کا پانی خشک ہونے تک پکائیں۔آخر میں باریک کٹا ہواپودینہ ڈال کر دم رکھ دیں۔گرم گرم ڈش میں نکال کر لیموں کے اسکنجبین اور دہی کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *