برنس روڈ والے فرائی کباب بنانے کا طریقہ

برنس روڈ والے فرائی کباب بنانے کا طریقہ

آج ہم بنانا سیکھیں گے بہت ہی مزے کے اور بہت ہی مشہور برنس روڈ والے فرائی کباب بنانے کا طریقہ ۔جن کی تیاری میں 60 منٹ جبکہ پکنے میں 30 منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے اور درج ذیل اجزاء سے چار لوگ آرام سے اس مزے کی ڈش سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

برنس روڈ والے فرائی کباب بنانے کے لیۓ اجزاء

گائے کا قیمہ ایک کلو
تیل ایک پیالی
گوشت گلانے کا پاﺅڈرایک کھانے کا چمچہ
پیکٹ والا سیخ کباب مصالحہ 2 کھانے کے چمچے
دہی (پھینٹی ہوئی) 1/2 پیالی
پیاز (چوپ کی ہوئی) ایک پیالی
پسا ہوا لہسن اور ادرک ایک کھانے کا چمچہ
بیسن 4 کھانے کے چمچے
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
گرم مصالحہ  پاﺅڈر 1 سے 1/2 چائے کے چمچے
کُٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کاچمچہ
پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا دھنیا 2 کھانے کے چمچے
پسی ہوئی کالی مرچ 1 سے 1/2 چائے کے چمچے
نمک 1 سے 1/2 چائے کے چمچے

برنس روڈ والے فرائی کباب بنانے کی ترکیب

ایک پیالے میں قیمہ گوشت گلانے کا پاﺅڈر،لہسن ادرک ملا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔فرائنگ پین میں علاوہ تیل اور پیاز باقی تمام اجزاء ملا کر بھونیں اور بلینڈر میں یکجان کرلیں۔اس آمیزے کو قیمے میں ملا کرمزید ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں۔پھر قیمہ ملا کر 10 منٹ تک بھونیں۔اس میں ایک پیالی پانی ملائیں اور ڈھکن ڈھانک کر ہلکی آنچ پر تیل علیحدہ ہونے تک پکائیں۔مزیدار کباب کوئلے کا دھواں دے کر پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *