بند گوبھی کا سفید سالن بنانے کا طریقہ

بند گوبھی کا سفید سالن بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ کو بنانا سیکھایئں گے بند گوبھی کا سفید سالن یہ سالن 10 منٹ کی تیاری اور 15 منٹ پکانے کے بعد 6 افراد کے کھانے کے لیۓ بہت ہی مزے کی ریسپی ہے۔

بند گوبھی کا سفید سالن بنانے کے لیۓ اجزاء

بند گوبھی 1/2 کلو
سبز مرچیں باریک کٹی ہوئیں ایک بڑا چمچ
ادرک باریک کٹا ہوا ایک بڑا چمچ
تیل یا گھی ایک بڑا چمچ
ناریل کش کیا ہوا چار بڑے چمچ
نمک ضرورت کے مطابق

بند گوبھی کا سفید سالن بنانے کی ترکیب

تیل کسی کھلے منہ والے ساس پین میں ڈال کر گرم کریں۔سبز مرچیں اور ادرک ڈال کر ہلکا بھونیں۔جونہی خوشبو آنے لگے بند گوبھی کے باریک لچھے ڈال دیں اور پانی خشک ہونے دیں۔گوبھی کونرم نہیں کرنا۔سلاد کی طرح خستہ ہونے چاہیے۔گرم ہی ہو تو ناریل ملائیں اور جلدی سے دسترخوان پر لے آئیں۔ناریل عین کھانے سے پہلے ہی ملائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *