بونگ پاۓ کی نہاری بنانے کا طریقہ

بونگ پاۓ کی نہاری بنانے کا طریقہ

بونگ پاۓ کی نہاری بنانے کے لیۓ اجزاء

گوشت تین کلو
پائے دو عدد
نلیاں 4
سرخ مرچ 100 گرام
دھنیا 50 گرام
لہسن 40 گرام
نمک 60 گرام
8دہی 500 گرام
ادرک 20 گرام
گرم مصالحہ 10 گرام
پیاز 250 گرام
ہلدی 9 گرام
گھی 500 گرام
آٹا 70 گرام
ہری مرچ 50 گرام
لیموں 6 عدد

بونگ پاۓ کی نہاری بنانے کی ترکیب

گوشت لیموں کے پانی سے خوب اچھی طرح دھولیجئے۔سرخ مرچ دھنیا اور آدھی پیاز ڈال کر لہسن کے جوؤں، ہلدی اور نمک کو پانی میں پیس کر مصالحہ تیار کر لیجئے۔اب آدھا گھی چولہے پر رکھ کر کڑ کڑائیں اور باقی پیاز کے لچھے تیل میں لال کر کے نکال لیجئے۔پھر اس گھی میں آدھا مصالحہ اور گوشت ڈال کر چند منٹ تک بھونئے۔اس کے بعد پتیلی ڈھانپ کر پکنے دیں۔جب اس کا پانی خشک ہو جائے تو لال کی ہوئی پیاز پیس کر دہی اور آٹے سمیت پتیلی میں ڈال کر خوب بھونئے اس کے بعد پانی بقدر شوربا ڈال کر پتیلی کا منہ آٹے سے بند کر دیں۔دو گھنٹے تک کوئلوں پر پکائیے۔پھرپتیلی کھولئے اور آٹے کا دودھ نکال کر اس میں ڈال کر تیز آنچ پر جوش دیں۔جب شوربہ گاڑھا ہو جائے تو باقی آدھا گھی کا بگھار دے دیجئے۔پتیلی چولہے سے اتار کر کتری ہوئی ادرک اور ہری مرچ اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑکنے کے بعد اوپر سے لیموں نچوڑ دیجئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *