بکرے کے پاۓ بنانے کا طریقہ

بکرے کے پاۓ بنانے کا طریقہ

کوئی تہوار ہو ناشتے کا ذکر ہو اور گھر میں پاۓ نہ بنیں یہ ممکن ہی نہیں۔اس لیۓ ہم آج آپ کو نلی پاۓ بنانا سیکھائیں گے۔

بکرے کے پاۓ بنانے کے لیۓ اجزاء

بھنے ہوئے پائے 8 عدد
پیاز دو عدد درمیانہ سائز
لہسن 12 جوئے (موٹے کوٹے ہوئے)
نمک حسب ضرورت
سرخ مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
سوکھی میتھی ایک کھانے کا چمچ
تیل حسب ضرورت

بکرے کے پاۓ بنانے کی ترکیب

پائیوں کو گرم پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔پھر ان میں نمک اور 6 عدد لہسن کے جوئے ڈال کر گلنے کے لئے رکھ دیں۔سوس پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں پیازوں کو باریک کتر کے سنہری کر لیں۔نمک مرچ شامل کر یں۔لہسن ڈالیں اور 2 منٹ کے لئے بھونیں۔پھر ہلکی آنچ پر پیازوں کو گلا لیں۔پائے گل جائیں تو انہیں یخنی سے نکال کر پیازوں میں ڈال کر بھون لیں۔میتھی کے پتے ڈالیں اور مزید بھونیں تاکہ پائیوں کی بوجاتی رہے۔یخنی ڈالیں اور حسب منشا شوربہ تیار کرلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *