بکرے کے گردے بنانے کا طریقہ

بکرے کے گردے بنانے کا طریقہ

بکرے کے گُردے بنانے کے لیۓ اجزاء

گُردے(بکرے کے) دو عدد(دھو کر ابال لیں)
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ(کُٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
ہری مرچ ایک عدد(باریک کٹی ہوئی)
قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچہ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
تیل تین کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے
لہسن(کدوکش کیا ہوا) ایک چائے کا چمچہ

بکرے کے گُردے بنانے کی ترکیب

گُردے کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ تیل گرم کریں اس میں گُردے کے پیس ڈال کر فرائی کر لیں۔ لائٹ براؤن ہو جائے تو لہسن ڈالیں خوشبو آنے لگے تو اس میں نمک، کٹی ہوئی لال مرچ ہلدی پاؤڈر ڈال کر 2منٹ تک بھونیں۔ اس کے بعد اس میں ہری مرچ، قصوری میتھی، گرم مصالحہ پاؤڈر، لیموں کا رس، ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں اور گرم گرم سرو کریں۔ پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *