بھری ہوئی مرچوں کا سالن

بھری ہوئی مرچوں کا سالن

بھری ہوئی مرچوں کا سالن تیار کرنے کے لیۓ تیاری کے لیۓ20 منٹ پکانے کے لیۓ 25 منٹ درکار ہیں جبکہ یہ سالن 3 افراد کے کھانے کے لیۓ موزوں ہے۔

بھری ہوئی مرچوں کا سالن بنانے کےلیۓ اجزاء

بڑی ہری مرچیں دس سے بارہ عدد
چکن تکہ ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
پیاز دو عدد درمیانی
ثابت لال مرچیں تین سے چار عدد
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
میتھی دانہ چند دانے
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
سفید تل ایک کھانے کا چمچ
کڑی پتے حسب پسند
املی کا رس آدھی پیالی
کوکنگ آئل حسب ضرورت

بھری ہوئی مرچوں کا سالن تیار کرنے کی ترکیب

مرچوں کو صاف دھو کر چیرا لگا لیں (چاہیں تو تیزی کم کرنے کے لئے بیج نکال لیں)۔تیار چکن تکہ لے کر اس کی دس سے بارہ سلائس کرکے مرچوں کے اندر رکھ کر بند کر دیں۔فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر مرچوں کو ہلکا سا فرائی کر لیں۔پھر پین میں آدھی پیالی کوکنگ آئل میں میتھی دانہ،کلونجی،ایک چائے کا چمچ زیرہ،لال مرچیں اور کڑی پتے ڈال کر کڑکڑا لیں۔اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں۔پھر اس میں بھنے ہوئے پسے ہوئے مصالحے (دھنیا،زیرہ،خشخاش،تل اور ناریل) کو ادرک لہسن کے ساتھ فرائی کریں۔فرائی کی ہوئی مرچیں ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور آخر میں املی کا رس ڈال دیں،ہلکی آنچ پر اتنی دیر دم پر رکھیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *