بھری ہوئی مرچ بنانے کا طریقہ

بھری ہوئی مرچ بنانے کا طریقہ

بھری ہوئی مرچ بنانے کے لیۓ اجزاء

شملے کی مرچ چار بڑی (ایک سائز کی لیں)
چاول 150گرام(نمک ڈال کر ابا لیں)
پیاز ایک عدد(باریک کاٹ لیں)
قیمہ پیالی(نمکین پانی میں ابال کر پیش لیں)
پنیر چار درمیانے ٹکڑے
ٹماٹر چار عدد
کالی مرچ چائے کا چمچہ
ہری مرچ چھ عدد
سرخ مولی دو عدد

بھری ہوئی مرچ بنانے کی ترکیب

مرچ دھو کر اندر کا گودا تیز چھری سے نکال لیں۔ ایک برتن میں پسا ہوا قیمہ، چاول اور کالی مرچ ملائیں۔ اب یہ آمیزہ مرچوں میں بھر دیں۔ پتیلی میں تین ٹماٹر کاٹ کر چولہے پر رکھیں اور اس میں مرچیں ڈال کر ڈھکن ڈھانپ دیں۔ ٹماٹر کا پانی خشک وہ جائے تو مرچیں نکال لیں اور ڈش میں رکھ کر ہر مرچ پر پنیر کا ایک ٹکڑا اور اس پر ٹماٹر کا قتلا رکھ دیں۔ ارد گرد ہری مرچیں، مولی اور سلادکے پتے سجا دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *