بھیجا کباب بنانے کا طریقہ

بھیجا کباب بنانے کا طریقہ

کباب تو آپ نے بہت سے کھاۓ ہوں گے مگر آج ہم بنانا سیکھیں گے بھیجا کباب تو چلیں اپنی آسان اور مزے دار سی ریسپی کی طرف چلتے ہیں۔

بھیجا کباب بنانے کے لیۓ اجزاء

مغز (2بکرے کے ایک گائے کا) تین عدد
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا (باریک چوپ کر لیں) گٹھی
ہری مرچیں (باریک چوپ کر لیں)5عدد
انڈا ایک عدد
گھی کپ
بریڈکرمبز ایک کپ

بھیجا کباب بنانے کی ترکیب

مغز کو پانی میں 5-7منٹ تک ابالیں۔ احتیاط سے چھلکا اتار لیں۔ مغز ثابت رہے ٹکڑے نہ ہو جائے۔ اس کے بعد مغز کے پانچ ٹکڑے کر کے اس میں ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ، ہرا دھنیا، نمک اور ہری مرچیں ملا کر لگائیں۔ اب مغز کے ٹکڑوں کو بریڈ کرمبز میں کوٹ کر کے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈِپ کرکے گرم گھی میں تل لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *