بیف بریانی بنانے کا طریقہ:

بیف بریانی بنانے کا طریقہ:

بیف بریانی بنانے کے اجزاء:

گائے کا گوشت ایک کلو
چاول تین پیالی
ادرک لہسن پسا ہوا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
پیاز چار عدد درمیانی
آلو چار عدد درمیانے
ٹماٹر کا پیسٹ آدھی پیالی
لال مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
دہی ایک پیالی
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
کڑی پتے حسب پسند
ہری مرچیں چار سے چھ عدد
پودینہ چند پتے
زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل حسب ضرورت

بیف بریانی بنانے کی ترکیب:

گوشت کو صاف دھو کر رکھ لیں۔پیاز کو باریک کاٹ لیں،آلوؤں کو چھیل کر دو ٹکڑے کریں اور ہلکا سا زردے کا رنگ لگا کر رکھ لیں۔چاولوں کو دھو کر بیس منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔پین میں چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں ثابت گرم مصالحہ،کڑی پتے اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں،پھر اس میں ادرک لہسن کو فرائی کریں۔پھر گوشت ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں آلو اور پیاز کو علیحدہ علیحدہ سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔تلی ہوئی پیاز کو چورا کرکے زردے کے رنگ کے ساتھ دہی میں ملا کر رکھ لیں۔گوشت جب ادھ گلا ہو جائے اور اس کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں آلو،لال مرچ،ہلدی،دھنیا اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔ٹماٹر کا پانی خشک ہونے پر آ جائے اور گوشت مکمل طور پر گل جائے تو درمیانی آنچ پر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔اس دوران نمک ملے اُبلتے ہوئے پانی میں پودینے کے پتے اور چاول ڈال کر ایک کنی اُبال لیں اور چھلنی میں ڈال کر چھان لیں۔بڑے پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر آدھے چاول پھیلا کر ڈالیں،پھر اس پر تھوڑی سی دہی والی پیاز ڈالیں۔گوشت کا مکسچر ڈال کر پھر سے پیاز ڈالیں اور آخر میں چاول ڈال کر ڈھکن مضبوطی سے بند کر دیں۔ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔اچھی طرح ملا کر ڈش میں نکالیں اور تازہ سلاد کے ساتھ شروع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *