بینگن کے مصالحے دار قتلے بنانے کا طریقہ

بینگن کے مصالحے دار قتلے بنانے کا طریقہ

آج ہم ایک سپائسی اور بہت ہی مزے کی ریسپی بنانا سیکھیں گے۔جو بہت ہی زبردست ہے اور دوپہر کے کھانے میں بنائیں یا کسی مہمان کی آمد پر پیش کریں آپ کے کھانے کی میز کی شان بڑھا دے گی یہ ریسپی ۔25 منٹ کی تیاری اور 30 منٹ کا وقت درکار ہوگا پکانے میں تو چلتے ہیں آج کی ریسپی کی جانب جو ہے بینگن کے مصالحےدار قتلے۔

بینگن کے مصالحے دار قتلے بنانے کے لیۓ اجزاء

بینگن (بڑا سائز تین چوتھائی انچ موٹے کٹے ہوئے) 2 عدد
پیاز (باریک کٹے ہوئے) 2 عدد
سبز مرچیں (پسی ہوئی) 3 عدد
سبز دھنیہ 1 کھانے کا چمچ
تیل (فرائی کرنے کے لیے)
نمک حسب ذائقہ
ادرک (پسا ہوا) 1 انچ کا ٹکڑا
مرچ پاﺅڈر 1 چائے کا چمچ
ہلدی پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
دھنیہ پاﺅڈر 3 چائے کے چمچ

بینگن کے مصالحےدار قتلے بنانے کی ترکیب

بینگنوں پر نمک چھڑک کر 20 منٹ کے لیے رکھ دیں۔پھر اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔تیل گرم کریں اور بینگن کے قتلے تل کے سنہری کرلیں۔پھر تیل سے نکال لیں۔تھوڑا تیل گرم کریں اور پیاز، ادرک اور سبز مرچیں اور سبز دھنیہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔تیار شدہ مصالحہ بینگنوں کے قتلوں پر ڈالیں اور پین کو ڈھک کر 5 منٹ ہلکی آنچ پر رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *