تڑکا پالک بنانے کا طریقہ

تڑکا پالک بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ کو بنانا سیکھائیں گے مزےدار تڑکا پالک جس کی تیاری میں 15 منٹ جبکہ پکنے میں صرف 20 منٹ کا وقت لگتا ہے۔تو چلیں بڑھتے ہیں آج کی منفرد ریسپی کی جانب۔

تڑکا پالک بنانے کے لیۓ اجزاء

پالک (باریک کاٹ لیں) 1 گھٹی
سبز مرچیں ( کٹ لگائیں) 3 عدد
چنے کی دال 1چائے کا چمچ
بیسن آدھی پیالی
مونگ پھلی چوتھائی پیالی
سفید زیرہ ثابت 1چائے کا چمچ
ہلدی پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچ
دہی پھینٹ لیں 1 پیالی
گھی پگھلا ہوا 2 کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ

تڑکا پالک بنانے کی ترکیب

پالک، مونگ پھلی اور چنے کی دال پانی میں گلائیں۔پھر اسے میش کر لیں۔دہی میں بیسن ملائیں اور پالک کا آمیزہ نمک اور ہلدی کے ساتھ ملا کر ہلکی آنچ پر ابال لیں۔چینی ملا کر 10منٹ کے لیے پکائیں۔گھی کو فرائنگ پین میں گرم کر کے اس میں مرچیں اور زیرہ ڈال لیں اور فرائی کرلیں۔مرچوں اور زیرے کا تڑکا پالک کو لگائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *