تکے کٹے مصالحے والے بنانے کا طریقہ

تکے کٹے مصالحے والے بنانے کا طریقہ

تکے کٹے مصالحے والے بنانے کے لیۓ اجزاء

گوشت کلو(انڈر کٹ کی بوٹیاں تکوں کے لئے)
تیل ایک کپ
کباب چینی ایک  چائے کا چمچہ
سوکھی بڑی سرخ مرچیں چار عدد
سونف ایک چائے کا چمچہ
دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
کالا زیرہ چائے کا چمچہ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
کچا پپیتا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
بڑی الائچی ایک عدد
ثابت سیاہ مرچیں 10عدد
لونگ پانچ عدد
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
جائفل ، جاوتری چائے کا چمچہ
کچری پاؤڈر دو چائے کے چمچے
لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے
ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے
پیاز (بڑی) ایک عدد
دہی کپ

تکے کٹے مصالحے والے بنانے کی ترکیب

گوشت کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں اس کے بعد کچن ہیمر سے گوشت کوکوٹ لیں یا کانٹے سے گودھ لیں۔ ثابت دھنیا اور سفید زیرہ بھون کر پیس لیں اس کے بعد اس میں کچری پاؤڈر جائفل ، جاوتری، لونگ ، ثابت سیاہ مرچیں، بڑی الائچی، کالا زیرہ دار چینی، سونف سوکھی بڑی سرخ مرچیں اور کباب چینی ملا کر موٹاموٹا پیس لیں۔ گوشت کو ایک تسلے میں نکال کر اس میں پسے ہوئے مصالحے، ادرک، لہسن پیسٹ، پپیتا پیسٹ ڈال کر مکس کر کے 3-4گھنٹوں تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کر یں اس کے بعد اس میں میرینٹ کئے ہوئے تکے ڈال کر چمچہ چلائیں۔ دہی ڈال کرمصالحہ بھونیں ابال آنے کے بعد ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر گوشت کے گل جانے تک پکائیں۔ مزیدار تکے کٹے مصالحے والے تیار ہیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر خوبصورتی سے گارنش کر کے نان یا پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *