دہی پالک بنانے کا طریقہ

دہی پالک بنانے کا طریقہ

آج ہم بنائیں گے دہی پالک جو بہت ہی مزے دار ریسپی ہے اور بہت ہی آسان بھی صرف 20 منٹ کی تیاری اور 30 منٹ پکانے کے مختصر سے وقت میں 4 افراد کے لیۓ تیار ہونے والی یہ ریسپی بہت منفرد ہے ۔

دہی پالک بنانے کے لیۓ اجزاء

پالک (دھو کر کاٹ لیں) 1 پاﺅ
پیاز (باریک کاٹ لیں) 2 عدد
مکھن 50 گرام
لہسن اور ادرک کی پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
لونگ 2 عدد
دار چینی 1 انچ کا ٹکڑا
بڑی الائیچی 2 عدد
چاول (بھون کر پیس لیں) ڈیڑھ چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پانی 1 پیالی

دہی پالک بنانے کی ترکیب

مکھن گرم کر کے اس میں پالک لہسن اور ادرک کی پیسٹ اور پانی ڈال کر اس وقت تک ردمیانی آنچ پر پکائیں جب تک پانی خشک نہ ہو جائے۔نمک‘ دارچینی اور الائیچی مکس کر کے ایک طرف رکھ دیں۔دہی میں چاولوں کا پاوڈر اور نمک شامل کریں۔پین میں مکھن گرم کریں اور اس میں لونگ ڈال کر کڑکڑائیں۔تیار شدہ مصالحے دہی میں ڈالیں۔پالک مکس کریں اور گرم گرم پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *