دہی کی ترکاری بنانے کا طریقہ

دہی کی ترکاری بنانے کا طریقہ

دہی کی ترکاری بنانے کے لیۓ اجزاء

دہی کی ترکاری
دہی ایک کلو گرام
بیسن 250گرام
پیاز 125گرام
نمک حسب ذائقہ
مرچ حسب ذائقہ
سفید زیرہ 40گرام
ادرک 40گرام
ہرا دھنیا حسب ذائقہ

دہی کی ترکاری بنانے کی ترکیب

دہی کو ایک کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں اور دو تین گھنٹے تک لٹکا رہنے دیں۔ جب اچھی طرح نچڑ جائے تو اتار لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں کوفتے کے برابر بنا لیں۔ اب بیسن میں نمک مرچ ڈال کر گھول لیں اور گولیوں کو بیسن سے تر کر کے گھی یا تیل میں تل لیں۔پھر پیاز کاٹ کر گھی میں بادامی کر لیں اور اس میں سب مصالحہ اور زیرہ ڈال کر مصالحہ  تیارکریں ۔ جب سالن کی طرح تیار ہو جائے تو دہی کے کوفتے اس میں ڈال دیں اور ہرا دھنیا وغیرہ ڈال کر اتار لیں۔ نہایت عمدہ دہی کی ترکاری تیار ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *