دہی کے سموکی کباب بنانے کا طریقہ

دہی کے سموکی کباب بنانے کا طریقہ

آج ہم بنائیں گے دہی کے اسموکی کباب جن کی تیاری میں صرف 20 منٹ اور پکانے میں 35 منٹ لگتے ہیں اور یہ اگر درج ذیل طریقے سے بنائیں تو یہ دہی کے اسموکی کباب 7 افراد کے کھانے کے لیۓ بہت ہی مناسب ہوتے ہیں۔

دہی کے اسموکی کباب بنانے کے لیۓ اجزاء

قیمہ آدھا کلو
دہی ایک پیالی
کوکنگ آئل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
پودینہ دوکھانے کے چمچ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
پیاز تین عدد درمیانی
ٹماٹر تین عدد درمیانے
ہری مرچیں تین سے چار عدد
کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
انڈا ایک عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی

دہی کے اسموکی کباب بنانے کی ترکیب

قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھیں اور دبادباکر نچوڑ کر خشک کر لیں ۔پھر اس میں ہری مرچیں اور ڈبل روٹی کے سلائسز ڈال کر چاپر میں پیس لیں ۔اس میں نمک ،کالی مرچ اور انڈا ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس کے حسب پسند شیپ کے کباب بنالیں ۔فرائنگ پین میں تھوڑا تھوڑا کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے ان کبابوں کو سنہری فرائی کرلیں ۔ پین میں کوکنگ آئل میں دو بار یک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں ،پھر اس میں ادرک لہسن ،لال مرچ ،نمک اورکٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں ۔درمیانی آنچ پر ٹما ٹر گلنے تک پکائیں ۔دہی میں نمک اور باریک چوپ کیا ہوا ہرا دھنیا ملا کر پھینٹیں ۔پہلے تار کئے ہوئے کبابوں کو مصالحے پر رکھیں اس پر پھینٹی ہوئی دہی ڈالیں اور اوپر سے پیاز کے لچھے رکھ کر اوپر سے دہکتا ہوا کوئلہ رکھ دیں ۔دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈا ل کر ڈھک کر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں ۔جب کوئلے کی خوشبو رچ جائے تو کوئلہ نکال کر کبابوں کو ڈش میں نکالیں اور باریک کٹا ہو ا پودینہ چھڑک دیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *