زعفرانی ملائی پنیر تکہ بنانے کا طریقہ

زعفرانی ملائی پنیر تکہ

آج ہم بہت ہی مزیدار زعفرانی ملائی پنیر تکہ بنانا سیکھیں گے۔جس کی تیاری میں 60 منٹ جبکہ اس کے پکنے میں 60 منٹ کا وقت درکار ہے۔

زعفرانی ملائی پنیر تکہ بنانے کے لیۓ اجزاء

کاٹیج چیز 1کلو
لیموں کا رس آدھا کپ
چیڈرچیز( کش کیا ہوا) 100گرام
کریم 4کھانے کے چمچے
سفید مرچ پاوٴڈر1چائے کا چمچہ
ہری مرچیں( چوپ کر لیں)3عدد
زعفران 1چٹکی
نمک حسبِ ذائقہ
مکھن حسبِ ضرورت

زعفرانی ملائی پنیر تکہ بنانے کی ترکیب

کاٹیج چیز کے 20یکساں کیوبز کاٹ لیں۔ایک پیالے میں چیز کیوبز ،نمک ، سفید مرچ پاوٴڈر اورلیموں کا رس ڈال کراچھی طرح مکس کرکے 15منٹ کے لیے رکھ دیں۔اوون کو پہلے سے گر م کرلیں۔ایک پیالے میں چیڈ چیز اور کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اس میں ہری مرچیں بھی شامل کر دیں زعفران کو 10منٹ کے لیے 2کھانے کے چمچے گرم پانی میں بھگودیں۔اب اس کو کریم مکسچر میں ملا  اس کو کریم مکسچر میں ملا دیں۔کاٹیج چیز کے 20یکساں کیوبز کاٹ لیں۔ایک پیالے میں چیز کیوبز، نمک،سفید مرچ پاوٴڈر،لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے15منٹ کے لیے دکھ دیں۔اوون کو پہلے سے گرم کر لیں۔ایک پیالے میں چیڈرچیز اور کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اس میں ہری مرچیں شامل کر دیں زعفران کو 10منٹ کے لیے 2 کھانے کے چمچے گرم پانی میں بھگودیں۔اب اس کو کریم مکسچر میں ملادیں۔کاٹیج چیز کے کیو بز نتھار کر ان کو کریم والے مکسچر میں ڈال کر 45منٹ تک میری نیٹ کریں۔سیخوں میں یہ کیوبز لگاکرپہلے گرم اوون میں 135 cپر 10-12منٹ تک روسٹ کریں وقتاََ فوقتاََ مکھن لگاتی جائیں۔تیارہونے پر سرونگ پلیٹ میں رکھ کر چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *