ساگ بنانے کی ترکیب( مکمل طریقہ)

ساگ بنانے کی ترکیب( مکمل طریقہ)

ساگ پنجاب کے لوگوں کی ہر دل عزیز ڈش ہے ۔جو بہت ہی ذائقہ دار اور مزے سے کھائی جانے والی ڈش ہے تو چلیں ہم آپ کو آج ساگ بنانے کا طریقہ سکھائیں ۔

سرسوں کا ساگ بنانے کے اجزاء

سرسوں کا ساگ ایک کلو
8عدد لہسن کے جوۓ
مکئی کا آٹا ایک پیالی
ہری مرچیں 8 عدد
مکھن ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
سوکھی گول لال مرچیں10 عدد
عدد پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچہ
بگھار کے اجزاء: لہسن (باریک کٹے ہوئے) 4 عدد
مکھن 1/2 پیالی
تیل 3 کھانے کے چمچے

سرسوں کا ساگ بنانے کی ترکیب (مکمل طریقہ)

ساگ کو باریک کاٹ کر ہلدی والے پانی میں بھگودیں۔پھر دھو کر دیگچی میں ڈال لیں۔اس میں آٹے اور مکھن کے علاوہ باقی اجزاء ڈال کر پانی خشک ہونے تک پکالیں۔ٹھنڈا ہوجائے تو چوپر میں پیس لیں۔ساگ کو واپس دییگچی میں ڈال کر چند منٹ تک پکائیں۔اس میں آٹا اور مکھن ملا کر بھون کر ڈش میں نکال لیں۔فرائننگ پین میں بگھار کے اجزاء تل کر ساگ پر ڈال لیں اور گرما گرم پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *