سبزیوں کے چپلی کباب بنانے کی ترکیب ( مکمل طریقہ)

سبزیوں کے چپلی کباب بنانے کی ترکیب ( مکمل طریقہ)

چکن،مٹن،بیف کے کباب تو آپ نے بہت بار کھاۓ ہوں گے مگر آج ہم آپ کو سبزیوں کے چپلی کباب بنانے کا طریقہ سکھائیں گے۔ان کی تیاری میں 15 منٹ جبکہ پکانے میں 30 منٹ لگتے ہیں اور یہ پانچ افراد کے لیے کافی ہوتے ہیں تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سبزیوں کے چپلی کباب کیسے بنتے ہیں۔

سبزیوں کے چپلی کباب بنانے کے اجزاء

پالک 200گرام
آلو دو عدد درمیانے
گاجر ایک عدد
مٹر ایک پیالی
سیم کی پھلی دس سے بارہ عدد
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
پیاز دو عدد درمیانی
ٹماٹر دو عدد درمیانے
کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چم
بھنا کٹا دھنیا زیرہ ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
انار دانہ ایک چائے کا چمچ
انڈے دو عدد
مکئی کا آٹا دو کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل حسب ضرورت

سبزیوں کے چپلی کباب بنانے کی ترکیب

پالک کو صاف دھو کر باریک چوپ کرلیں ،ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ رکھ کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔مٹر،گاجر اور سیم کی پھلی(باریک کٹی ہوئی)کو ہلکا سا ابال کر کچل لیں ۔آلوؤں کو بھی ابال کر کچل لیں ۔پیاز کو باریک کاٹ کر سنہری فرائی کرلیں، انڈوں کو ہلکا سا پھینٹ کر ایک منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔تمام سبزیوں کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں نمک ،ادرک لہسن ،لال مرچ ،دھنیا زیرہ ،پسا ہوا انار دانہ ،فرائی کی ہوئی پیاز،انڈے اور مکئی کا آٹا ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔اس مکسچر کے کباب بنا کر کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں ،پھر اسے کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔یاد رہے آنچ زیادہ تیز نہ ہو ورنہ کباب براؤن ہو جائیں گے جس سے ان کا ذائقہ اچھا نہیں ہوتا۔سنہری فرائی کر کے ان کو جیسے چاہیں سروو کریں نان چپاتی یا مہمانوں کے لیۓ چاۓ کے ساتھ پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *