سندھی تکے بنانے کا طریقہ

سندھی تکے بنانے کا طریقہ

پاکستان کے ہر شہر کے کھانے لاجواب ہیں سبھی کی ایک الگ ہی اہمیت ہے جبکہ کچھ کھانے تو ایسے ہیں جو کے نام سے ہی اپنے شہر کا پتہ بتاتے ہیں ان کا ذائقہ اور خوشبو بھوک بڑھانے کے لیے کافی ہے۔آج ایسی ہی ایک منفرد ریسپی آپ کے ساتھ شئیر کریں گے تو بڑھتے ہیں اپنی ریسپی کی جانب اور آج ہم بنائیں گے سندھی تکہ ۔

سندھی تکہ بنانے کے لیے اجزاء

ہڈی کے بغیر گوشت کلو
گھی چار کھانے کے چمچ
موٹا کٹا ہوا پیاز تین عدد
کٹی ہوئی ہری مرچیں پانچ عدد
تازہ پسا ہوا لہسن دو جوئے
پسا ہوا گرم مصالحہ 3/4 چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
تازہ پسا ہوا ادرک ایک چائے کا چمچ
دہی1 کلو

سندھی تکہ بنانے کا طریقہ:

گوشت کو دہی اور تمام مصالحے میں ڈال کر تین گھنٹے ڈھک کر چھوڑ دیں۔دیگچی میں گھی گرم کر کے گوشت ڈال کر تھوڑے پانی میں گلا لیں۔ پانی خشک کر کے خوب بھون لیں۔ڈش میں سلاد کے ساتھ سجائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *