سندھی مٹن بریانی بنانے کا طریقہ:

سندھی مٹن بریانی بنانے کا طریقہ:

ہم آج آپ کو سندھی مٹن بریانی بنانے کی ترکیب اور مکمل طریقہ بتائیں گے۔اس کی تیاری میں 30 منٹ اور پکانے میں 40 منٹ کا وقت درکار ہوگا جو سات افراد کے  کھانے کے لیۓ موزوں ہو گی۔تو چلتے ہیں آج کی ریسپی سندھی مٹن بریانی کی ترکیب کی جانب۔

سندھی مٹن بریانی بنانے کے اجزاء:

گوشت ایک کلو
چاول تین پیالی
کوکنگ آئل آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
دودھ آدھی پیالی
پسا ہوا ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ
زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
آلو آدھا کلو
پودینہ آدھی گٹھی
پیاز تین عدد
ہرا دھنیا ایک گٹھی
ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
ٹماٹر تین عدد
دہی ایک پیالی
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ (بھون کر) ایک کھانے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
خشک آلو بخارے چھ سے آٹھ عدد

سندھی مٹن بریانی بنانے کی ترکیب:

آلو بخاروں کو دھو کر آدھی پیالی پانی میں بھگو کر رکھ دیں جب نرم ہو جائے تو مل کر بیج نکال لیں۔پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں آلوؤں کو ڈھک کر سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔اسی پین میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور پیاز ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔آدھی پیاز علیحدہ سے نکال لیں اور بقیہ پیاز میں نمک،ادرک لہسن لال مرچ،دھنیا،زیرہ،دہی اور گوشت ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔گوشت گلنے پر آ جائے تو فرائی کئے ہوئے آلو،ٹماٹر،آلو بخارے کا پیسٹ،باریک کٹا ہوا دھنیا،پودینہ اور ہری مرچیں ڈالیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔آلو گل جائیں تو چولہے سے اُتار لیں۔چاولوں کو بیس منٹ پہلے بھگو کر رکھیں پھر اُبلتے ہوئے پانی میں نمک کے ساتھ اُبال لیں۔چھلنی میں ڈال کر اچھی طرح پانی نتھار لیں۔بڑے سائز کے پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل لگا کر آدھے چاولوں کو پھیلا کر رکھیں۔ان کے اوپر مصالحے والا گوشت رکھ کر اوپر سے بقیہ چاول ڈال دیں۔آدھی پیالی دودھ میں چٹکی بھر زردے کا رنگ ملا کر اوپر سے چھڑک دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔نکالتے ہوئے احتیاط سے اس طرح نکالیں کہ چاول اور مصالحہ کی تہہ علیحدہ نظر آئے۔گرم گرم بریانی سلاد،رائتے اور آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *