شاہی ویجیٹیبل بریانی بنانے کا طریقہ

شاہی ویجیٹیبل بریانی بنانے کا طریقہ

شاہی ویجیٹیبل بریانی بنانے کے لیۓ اجزاء

چاول تین پاؤ
آلو، گاجر، کاجو ،بادام آدھ آدھ کپ
کشمش تین چمچ
گھی، پیاز کٹا ہوا دو ،دو کپ
گرم مصالحہ ومرچ ایک ایک چمچ ثابت
ہری مرچ ، تیز پتہ تین تین عدد
لہسن و ادرک پیسٹ تین چمچ
ہلدی آدھ چمچ
دودھ دو چمچ
ہرا دھنیا و پو دینہ کٹا ہو۱ 3/1کپ
زردے کا رنگ چمچ
دہی ایک کپ

شاہی ویجیٹیبل بریانی بنانے کی ترکیب

دہی پھینٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر لیں ایک حصے میں دودھ اور زردہ رنگ ملا لیں تھوڑے سے گھی میں میوے فرائی کر کے نکال لیں پھر باقی گھی گرم کر یں اور ثابت گرم مصالحہ اور پیاز فرائی کر یں جب پیاز گلابی ہو جائے تو ادرک لہسن ڈال کر فرائی کر یں پھرتمام مصالحے ، دہی اور سبزیاں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں جب سبزیاں گل جائیں تو فرائی کئے ہوئے میوے ڈال دیں چاول کو نمک اور گرم مصالحہ کے ساتھ ابا لیں۔ اب دیگچی میں سب سے پہلے سبزیاں ڈالیں اس کے اوپر رنگ والا دہی ڈالیں آخر میں چاول ڈالیں اس طرح ایک تہہ اور لگائیں اور دم پر رکھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *