شیش کباب بنانے کا طریقہ

شیش کباب بنانے کا طریقہ

آج ہم بنانا سیکھیں گے بہت ہی مزے کے شیش کباب جن کی تیاری میں 20 منٹ اور پکنے میں 30 منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے۔تو چلیں بنانا سیکھیں شیش کباب جو درج ذیل اجزاء سے پانچ افراد کے لیۓ بہت ہی مزے کے تیار ہو جائیں گے۔

شیش کباب بنانے کے لیۓ اجزاء

مٹن ایک کلوکیوبز اور ہڈی کے بغیر
نمک حسب ذائقہ
لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
زیتون کا تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
سرکہ چار کھانے کے چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
اجوائن دو چائے کے چمچ
پیاز دو عدد کیوبز میں کٹی ہوئی
شملہ مرچ دو عدد کیوبز میں کٹی ہوئی
ٹماٹر دو عدد کیوبز میں کٹا ہوا
باربی کیو اسٹکس حسب ضرورت

شیش کباب بنانے کی ترکیب

ایک پیالے میں نمک،لہسن کا پیسٹ،زیتون کا تیل،سرکہ ،کُٹی کالی مرچ،اجوائن ،گوشت کے کیوبز،پیاز،شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے دو سے تین گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں۔اب سیخوں یا حسب ضرورت باربی کیو اسٹکس پر پہلے گوشت کا کیوب،پھر سبزیاں،پھر گوشت کے کیوبز اور پھر سبزیاں لگائیں۔اب چاہیں تو سیخوں کو کوئلوں پر سینک لیں یا اوون میں بیک کرلیں یا فرائی کرکے کوئلے کو دھواں دے دیں۔انہیں اتنا پکائیں کہ سبزیاں تیار ہو جائیں اور گوشت باہر سے براؤن اور اندر سے گلابی سا رہے ۔گرم گرم شروع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *