عربی بریانی بنانے کا طریقہ

عربی بریانی بنانے کا طریقہ

عربی بریانی بنانے کے لیۓ اجزاء

1 کلوچاول (بھگودیں )
1کلوگوشت
آدھا کلوچنے کی دال (اُ بال لیں )
250گرام گھی
1کپ ٹماٹر (کاٹ لیں )
1کلوپیاز (لچھے کاٹ لیں )
1کلوآلو (قتلے کا ٹ لیں )
1/2کلولہسن ،ادرک پیسٹ
2کھانے کے چمچےثابت گرم مصالحہ
2کھانے کے چمچےثابت سفید زیرہ
2کھانے کے چمچے
نمک : حسبِ ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر : 2چائے کے چمچے
ہلدی پاؤڈر : 1چائے کا چمچہ
لیموں (ٹکڑے کر لیں )
6عددبادام (چھیل کر تل لیں )
15عددکشمش (تل لیں )
3چائے کے چمچے

عربی بریانی بنانے کا طریقہ

گوشت میں آدھا نمک ‘ہلدی‘ لیموں کے ٹکڑے ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت بھی گل جائے اور چاول پکانے کے لیے یخنی بھی بچے ۔گوشست پندرہ منٹ تک اُبال لیں ۔اس کے بعد لیموں کے ٹکڑے نکالیں ‘گوشت گل جائے تو یخنی علیحدہ کرلیں ۔تیل گرم کریں اور گوشت کے ٹکڑوں کو ہلکا سا تل لیں ۔گوشت میں سے آدھا کلو بوٹیوں کو الگ کرکے ریشے بنا لیں ۔ایک پتیلی میں گھی گرم کریں ۔پیاز کو لائٹ براؤن کرلیں اس کے بعد لہسن ‘ادرک پیسٹ اور ٹماٹر ڈالیں مصالحہ اچھی طرح بھونیں ۔پھر نمک ‘ سرخ مرچ ‘ سفید زیرہ اورثابت گرم مصالحہ ڈالیں ۔بھنے ہوئے مصالحے میں سے آدھا مصالحہ گوشت کے ٹکڑوں میں ملا دیں ۔باقی مصالحے میں چاول ‘دال‘آلو‘ریشہ کیا ہوا گوشت اور یخنی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیے یخنی خشک ہوجائے تو میوہ جات شامل کرکے گوشت کے مصالحہ لگے ٹکڑے اوپر ڈال کر 10منٹ دم پر رکھیں ۔سر ونگ دش میں پہلے چاولوں کی تہہ بچھا دیں ۔اس کے بعد گوشت کے ٹکڑے ڈال کر پیش کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *