فرائیڈ آلو بنانے کا طریقہ ۔

فرائیڈ آلو بنانے کا طریقہ ۔

آج ہم بنائیں گے فرائیڈ آلو جو کے 20 منٹ کی تیاری کے بعد 25 منٹ میں چار افراد کے لیۓ بہت ہی مزے کی ریسپی ہے۔

فرائیڈ آلو بنانے کے لیۓ اجزاء

آلو(دو دو حصے کر لیں) چار عدد
مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
آم چور آدھا چائے کا چمچ
سوکھا دھنیہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت

فرائیڈ آلو بنانے کی ترکیب

آلوؤں پر نمک چھڑک کر 15منٹ کے لئے رکھ دیں۔پھر ان کو دھو کر خشک کر لیں۔تیل گرم کر یں اور آلوؤں کو ہلکی آنچ پر تل کر گلا لیں۔پھر ان کو خشک کر کے ٹھنڈا کر لیں۔آلو کے ہر حصے کو ہتھیلوں کے درمیان دبا کر چپٹا کریں اور ان کودوبارہ فرائی کر یں۔آلو سنہری ہو جائیں تو ان کو تیل سے نکال کر مصالحے چھڑکیں اور گرم گرم سرو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *