لذیز لاہوری پاۓ بنانے کا طریقہ

لذیز لاہوری پاۓ بنانے کا طریقہ

لذیز لاہوری پاۓ بنانے کے لیۓ اجزاء

بچھیا کے پائے 4 عدد
نمک حسب ذائقہ
پیاز 4 عدد
ثابت گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمچہ
ثابت دھنیا 1 کھانے کا چمچہ
سونف 2 کھانے کے چمچے
چھوٹی الائچی 4 عدد
زیرہ 1 چائے کا چمچہ
لہسن ادرک پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
لال مرچ پاؤڈر 2 کھانے کے چمچے
دھنیا پاؤڈر 2 کھانے کے چمچے
ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
جائفل جاوتری پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
تیل حسب ضرورت

لذیز لاہوری پاۓ بنانے کی ترکیب

باریک ململ کے کپڑے میں ثابت گرم مصالحہ‘ثابت دھنیا‘سونف‘چھوٹی الائچی اور زیرہ ڈال کر پوٹلی بنا لیں۔
1 پیاز باریک چوپ کر لیں اور 3 پیاز کے سلائس کاٹ لیں۔پائے کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں۔دیگچی میں پائے‘سلائس کٹے ہوئے پیاز‘مصالحے کی پوٹلی‘1 کھانے کا چمچہ لہسن ادرک پیسٹ‘نمک اور پانی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے کیلئے رکھ دیں۔پائے گل جائیں تو پوٹلی نکال کر پھینک دیں۔کڑاہی میں تیل گرم کرکے چوپ کیا ہوا پیاز ڈال کر فرائی کریں۔بچا ہوا لہسن ادرک پیسٹ‘نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر‘جائفل جاوتری پاؤڈر اور پائے ڈال کر بھونیں۔مصالحہ بھن جائے تو یخنی اور حسب ضرورت پانی شامل کرکے پکائیں۔حسب پسند شوربہ تیار ہو جائے تو گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک کر ڈش میں نکالیں۔نان‘ہرے دھنیے‘ہری مرچوں اور ادرک کے سلائس کے ساتھ شروع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *