لچھا کباب بنانے کا طریقہ

لچھا کباب بنانے کا طریقہ

لچھا پراٹھا تو آپ نے کھایا ہی ہو گا۔آج ہم آپ کو صرف 15 منٹ کی تیاری میں 25 منٹ میں پک جانے والے لچھا کباب بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔

لچھا کباب بنانے کے لیۓ اجزاء

گائے کا بغیر ہڈی کا گوشت آدھا کلو
کارن فلار دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کوکنگ آئل حسب ضرورت
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
انڈے دو عدد
ثابت لال مرچیں دس سے بارہ عدد
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
ہرادھنیا آدھی گٹھی

لچھا کباب بنانے کی ترکیب

گوشت کو صاف دھو کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کرلیں۔پین میں چار پیالی پانی کو ابلنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں گوشت کی بوٹیاں ڈال دیں۔تیز آنچ پر پکاتے ہوئے اوپر آنے والا جھاگ نکال دیں اور آنچ ہلکی کردیں۔پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ اور ہری مرچیں ڈال کر اتنی دیر ابالیں کہ پانی خشک ہو جائے اور گوشت اچھی طرح گل جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *