مرغی کے تکے بنانے کی ترکیب:

مرغی کے تکے بنانے کی ترکیب:

آج ہم آپ کو مرغی کےتکے بنانا سکھائیں گے۔
جس کی تیاری کے لیے 30 منٹ اور پکانے کے لئے پچاس منٹ کا وقت درکار ہوگا۔ جبکہ یہ مزیدار مرغی کے تکے 4 افراد کے کھانے کے لیے کافی ہیں۔ تو چلیے بڑھتے ہیں اپنی ریسپی کی جانب اور بناتے ہیں مرغی کے مزے دار سے تکے۔

مرغی کے تکے بنانے کے لیے اجزاء

مرغ کا گوشت چھ بڑے ٹکڑے
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
مکھن یا تیل تین کھانے کے چمچ
پسا ہوا سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
کچا پپیتا ایک چائے کا چمچ
نمک لال مرچ حسب ذائقہ

مرغی کے تکے بنانے کی ترکیب

مرغ کے گوشت کو کانٹے  یا چُھری سے نشان لگاکر یہ مصالحہ سوکھا لگا دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح اندر چلا جائے۔ چار گھنٹے پڑا رہنے دیں۔اب سیخوں پر چڑھا کر ہلکا مکھن مل دیں یا گھی لگا لیں اور کوئلوں پر سینک لیں۔کالا نہ ہونے دیں۔لیموں کا رس چھڑک کر کھائیں۔مزید ریسپیز کے لیے ہمارے بلاگ پر وزٹ کرتے رہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *