مرغ اچاری گوشت بنانے کا طریقہ

مرغ اچاری گوشت بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ کو مرغ اچاری گوشت بنانے کی بہت ہی آسان ترکیب بتائیں گے جس سے نہ صرف آپ بہت کم وقت میں زبردست سا مکس وجیٹیبل چار گوشت تیار کر لیں گے  اس کے ساتھ آپ اپنا قیمتی وقت بھی بچا سکیں گے۔
اچاری گوشت کی تیاری کیلئے آپ کو 15 منٹ درکار ہوں گے ۔
جبکہ مرغ اچاری گوشت کو پکانے کیلئے 40 منٹ درکار ہوں گے۔اور یہ چار لوگ آرام سے کھا سکتے ہیں۔

مرغ اچاری گوشت بنانے کے لیۓ اجزاء

مرغی 1کلو
ہرادھنیا 2کھانے کے چمچے(چوپ کرلیں)
د ہی 1/2کپ
کاجو کا پیسٹ 2چائے کے چمچے
ٹماٹو پیوری 2چائے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈ ر 1/4چائے کے چمچے
ثابت لال مرچیں 10عدد
میتھی دانہ‘ثابت دھنیا’کلونجی‘سونف رائی(ساری چیزیں ملا کر) 2چائے کے چمچے
ادرک‘لہسن پیسٹ 2چائے کے چمچے
سرسوں کا تیل 1کپ
پیاز (پیس لیں) 3عدد

مرغ اچاری بنانے کی ترکیب

سوس پین میں 2چائے کے چمچے تیل گرم کرکے کلونجی‘میتھی دانہ‘رائی ‘ثابت دھنیا‘سونف ‘ثابت لال مرچیں فرائی کریں اور اُن کو بلینڈر میں پیس لیں۔سوس پین میں تیل گرم کرکے لہسن ‘ادرک اور پیاز کا پیسٹ ڈال کر پانی خشک ہونے تک براؤن کریں۔اس میں ہلدی پاؤڈر‘نمک اور گوشت ڈال کر فرائی کریں۔اس میں اچاری مصالحہ‘دہی‘ٹماٹو ‘پیوری ڈالیں اور اچھی طرح پانی خشک ہونے تک پکائیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو کاجو کاپیسٹ ڈالیں 10منٹ دم پر رکھیں ہرادھنیا ڈال کر سروکریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *