مرچ اچار گوشت بنانے کا طریقہ

مرچ اچار گوشت بنانے کا طریقہ

مرچ اچار گوشت بنانے کی بہت ہی آسان ترکیب بتائیں گے جس سے نہ صرف آپ بہت کم وقت میں زبردست سامرچ  اچار گوشت تیار کر لیں گے  اس کے ساتھ آپ اپنا قیمتی وقت بھی بچا سکیں گے۔

مرچ اچار گوشت بنانے کے اجزاء

گوشت آدھا کلو
گھی تین چوتھی کپ
پیاز دو عدد درمیانے سائز کے
لہسن،ادرک کا پیسٹ حسبِ ذائقہ
ہری مرچ لمبی والی دس عدد
لال مرچ،نمک حسبِ ذائقہ
ٹماٹر بڑے سائز کے چار عدد
میتھرے،کلونجی،سونف ایک چمچ

مرچ اچار گوشت بنانے کی ترکیب

پیاز کو گھی میں تل لیں۔ اب اس میں گوشت ڈال کر بھون لیں ۔ نمک ،لال مرچ، ادرک، لہسن بھی ڈال لیں اور پانی ڈال کر گوشت کو گلا لیں۔ پانی خشک ہو جائے تو ٹماٹر ،ہری مرچ (بیج نکال کے) سونف کلونجی میتھرے گوشت میں ڈال کر مکس کر لیں۔ اب گوشت کو آدھے گھنٹے تک اوون میں پکائیں۔ لیجئے مزیدار مرچ اچار گوشت تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *