مزیدار تکہ بنانے کی ترکیب

مزیدار تکے بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ کو تکے بنانے کی سب سے سادہ اور آسان ترکیب بتائیں گے جو تیاری میں صرف 30 منٹ لیں گے جبکہ ایک گھنٹے میں پک کے تیار بھی ہو جائیں گے۔تو آئیں سیکھتے ہیں تکے بنانا۔

مزیدار تکے بنانے کے لیۓ اجزاء

گوشت(دستی کا) آدھ کلو
مرچ ٹکڑے بنوالیں ضرورت کے مطابق
گھی ایک چھٹانک
دہی ایک چھٹانک
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن چھ جوۓ
نمک مرچ گرم مصالحہ حسب ضرورت
زیرہ چٹکی بھر

مزیدار تکے بنانے کی ترکیب

گوشت کے ٹکڑے ابال کر نیم گلا لیں تمام مصالحے پیس کر پھینٹے ہوئے دہی میں اچھی طرح ملائیں۔یہ تمام دہی والا مواد گوشت پر اچھی طرح مل دیں۔گوشت کے مصالحہ لگے قتلے سیخ پر چڑھائیں اور کوئلوں پر سینک لیں۔لال کر کے اتار لیں۔سلاد اوپر پیاز اور ٹماٹر کے قتلوں یا چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *