مغز فرائی بنانے کا طریقہ

مغز فرائی بنانے کا طریقہ

آج ہم بنانا سیکھیں گے مغز فرائی جس کی تیاری میں 15 منٹ لگیں گے اور 20 منٹ کا وقت اس زبردست سی ریسپی کے پکنے میں لگتا ہے۔

مغز فرائی بنانے کے لیۓ اجزاء

مغز آدھا کلو2
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک پاؤ
گھی آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)
لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ آدھا چائے کا چمچ (باریک کاٹ لیں)
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

مغز فرائی بنانے کی ترکیب۔

گھی گرم کر یں اور مغز فرائی کر یں۔فرائی کرنے کے بعد ادرک، لہسن ڈال دیں۔اس کے بعد ٹماٹر، نمک، لال مرچ، (کٹی ہوئی ) لال مرچ پاؤڈر دھنیا پاؤڈر، اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال دیں۔اچھی طرح فرائی کر یں۔آخر میں ہری مرچ ڈال کر مزید فرائی کریں۔گرم گرم سرو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *