مغز کباب بنانے کا طریقہ

مغز کباب بنانے کا طریقہ

آج ہم بنانا سیکھیں گے مغز کباب جو کچن کے بہت کم اجزاء سے کم وقت میں تیار ہو جاتے ہیں مگر ان کا لاجواب ذائقہ آپ کے کھانے کی میز کو چار چاند لگا دے گا۔

مغز کباب بنانے کے لیۓ اجزاء

مغز چار عدد
ہری مرچ دس عدد
انڈے(پھینٹ لیں) دو عدد
گھی ایک پاؤ
ادرک(پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ
لہسن(پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کا چورا دو چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

مغز کباب بنانے کی ترکیب

چاروں مغز پانی میں دس منٹ کے لئے ابال لیں پھر ہر مغز کے چار ٹکڑے کر کے مصالحہ او رنمک لگا لیں۔ مصالحے کے لئے ادرک، لہسن، کالی مرچ کو مکس کر کے شامل کر یں پھر ڈبل روٹی کا چورا مغز میں ڈال دیں اور کبابوں کی شکل بنا کر انڈے میں ڈبو کر فرائی کر یں ، سنہری ہونے پر نکال لیں اور گرم گرم پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *