مغلئ آلو مٹر بنانے کی ترکیب (مکمل طریقہ)

مغلئ آلو مٹر بنانے کی ترکیب (مکمل طریقہ)

آلو مٹر تو تقریباً ہر گھر میں بنتے ہیں مگر آج ہم آپ کو آلو مٹر مغلئ انداز میں بنانے کی ترکیب بتائیں گے جس سے آپ گھر کے ہر فرد سے تعریف کے حقدار ٹھہریں گے۔

مغلئ آلو مٹر بنانے کے لیۓ اجزاء

آلو دو عدد درمیانے
مٹر ایک سے ڈیڑھ پیالی
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
کاجو،بادام چھ سے آٹھ عدد
پیاز دو عدد درمیانی
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
دہی آدھی پیالی
فریش کریم تین کھانے کے چمچ
ہرادھنیا حسب پسند
کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

مغلئ آلو مٹر بنانے کی ترکیب

خشخاش،بادام،کاجو کو باریک پیس لیں اور کریم میں ملا کر فریج میں رکھ دیں۔آلوؤں کے چھوٹے ٹکڑے کرکے آدھی پیالی پانی میں ابال کر گلا لیں۔چوپ کی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں ہلکی سنہری فرائی کریں۔اس میں نمک،ادرک لہسن ،لال مرچ اور دہی ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی مٹر اور آلوؤں کو شامل کردیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکائیں پھر کریم کا مکسچر ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *