مغلئ بیگم کباب بنانے کی ریسپی۔

مغلئ بیگم کباب بنانے کی ریسپی۔

آج ہم بنانا سیکھیں گے مغلئ بیگم کباب جو گھر کے پانچ افراد کے لیۓ 20 منٹ کی تیاری کے بعد 25 منٹ پکانے میں لگیں گے اور زبردست سے مغلئ بیگم کباب بن کے تیار ہو جائیں گے۔

مغلئ بیگم کباب بنانے کے لیۓ اجزاء

گوشت کے پارچے آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
میدہ 1/2 کپ
دیسی گھی 4 چائے کے چمچے
بادام کی گریاں(پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
پیاز(پسی ہوئی) 2 چائے کے چمچے
دہی ایک کپ
لہسن ادرک کا پیسٹ 2 چائے کے چمچے
لونگ 6 عدد
سرخ مرچ پاؤڈر 1/2 کھانے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر تھوڑا سا
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
لونگ 6 عدد

مغلئ بیگم کباب بنانے کی ترکیب

پسندوں کو فلیٹ کرکے دو گھنٹے کے لئے لہسن ادرک اور پیاز لگا کر رکھ دیں۔ایک دیگچی میں تھوڑا سا گھی گرم کرکے پارچے‘کالی مرچ‘سرخ مرچ‘نمک ڈال کر بھونیں۔ساتھ ہی 1/2 چمچ دہی بھی ڈال دیں۔پھر آدھا کپ پانی ڈال کر گلانے کے لئے رکھ دیں۔بادام کی گریوں کو بقیہ آدھے دہی میں میدے کے ساتھ مکس کریں۔پارچے گل جانے پر پارچوں کو اس آمیزہ میں اچھی طرح ڈبو کر رکھ دیں۔ایک فرائنگ پین میں گھی گرم کریں اور لونگ کڑکڑائیں پارچے دو اطراف سے تل کر سنہری کر لیں۔لیجئے ذائقہ دار کباب تیار ہیں۔ہری چٹنی کے ساتھ شروع کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *