مولی کی بھجیا بنانے کا طریقہ

مولی کی بھجیا بنانے کا طریقہ

مولی کی بھجیا بنانے کے لیۓ اجزاء

مولی آدھا کلو
ہری مرچیں دو سے تین عدد
املی کا پیسٹ آدھی پیالی
کوکنگ آئل تین سے چار کھانے کے چمچ
کڑی پتے حسب پسند
چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ثابت رائی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ثابت لال مرچیں تین سے چار عدد
میتھی دانہ چند دانے
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
کلونجی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
براؤن شوگر ایک کھانے کا چمچ

مولی کی بھجیا تیار کرنے کی ترکیب

کش کی ہوئی مولی کو ابلتے ہوئے پانی میں چار سے پانچ منٹ ابال کر پانی پھینک دیں اور مولی کو چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح خشک کر لیں۔کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں کڑی پتے،رائی،کلونجی،میتھی دانہ،زیرہ اور لال مرچیں ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں ادرک لہسن اور ابلی ہوئی مولی ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔پھر اس میں نمک پسی ہوئی لال مرچیں،پسا ہوا دھنیا،ایک چائے کا چمچ براؤن شوگر اور املی کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔آخر میں اس میں چکن پاؤڈر،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور براؤن شوگر ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔گرم گرم مزیدار مولی کی بھجیا کو سادی چپاتی یا مکئی کی روٹی کے ساتھ انجوائے کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *