مٹر پنیر مصالحہ بنانے کا طریقہ

مٹر پنیر بنانے کا طریقہ

ویسے تو ہم مٹر مختلف سبزیوں اور گوشت وغیرہ میں ڈال کے پکاتے ہیں جبکے آج ہم آپ کو مٹر کی بہت ہی مزے کی ریسپی بنانا سیکھیں گے تو آئیے وقت کی قدر کرتے ہوۓ چلتے ہیں ریسپی کی طرف۔

مٹر پنیر مصالحہ بنانے کے اجزاء:

مٹر آدھا کلو
دودھ آدھی پیالی
فریش کریم آدھی پیالی
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل حسب ضرورت
کاٹیج چیز 200 گرام
نمک حسب ذائقہ
پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
پیاز ایک عدد درمیانی
ٹماٹر دو عدد درمیانے
پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چاۓ کا چمچ

مٹر پنیر بنانے کی ترکیب:

کاٹیج چیز کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور فریج میں رکھ کر اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں۔چھوٹی کڑاہی میں ایک پیالی کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں کاٹیج چیز کے ٹکڑوں کو سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔پین میں چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر کا پیسٹ بن جائے۔اس پیسٹ میں لہسن،نمک،لال مرچ،پسا ہوا دھنیا اور زیرہ ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں،پھر مٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔مٹر بھونتے ہوئے درمیان میں دودھ کا چھینٹا دیتے جائیں تاکہ مٹر اچھی طرح گل جائیں۔آخر میں فرائی کیا ہوا کاٹیج چیز ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور کریم،گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔اور اب اس گرما گرم مٹر پنیر کو روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں اور ہمارے بلاگ پر وزٹ کرنا مت بھولیں تاکہ آپ اسی طرح کی مزید مزے مزے کی ریسپیز سیکھ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *