مکس ویجیٹیبل اچار گوشت بنانے کی ترکیب

مکس ویجیٹیبل اچار گوشت بنانے کی ترکیب

آج ہم آپ کو مکس ویجیٹیبل اچار گوشت بنانے کی بہت ہی آسان ترکیب بتائیں گے جس سے نہ صرف آپ بہت کم وقت میں زبردست سا مکس وجیٹیبل چار گوشت تیار کر لیں گے  اس کے ساتھ آپ اپنا قیمتی وقت بھی بچا سکیں گے۔
مکس ویجیٹیبل اچار گوشت کی تیاری کیلئے آپ کو 20 منٹ درکار ہوں گے ۔
جبکہ مکس ویجیٹیبل اچار گوشت کو پکانے کیلئے 40 منٹ درکار ہوں گے۔اور یہ چار لوگ آرام سے کھا سکتے ہیں۔

مکس ویجیٹیبل اچار گوشت بنانے کیلۓ اجزاء

گوشت آدھا کلو
کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
ہری مرچیں چار سے چھ عدد
سرکہ آدھی پیالی
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پیاز ایک عدد درمیانی
ادرک پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد
نمک حسب ذائقہ
پھول گوبھی ایک عدد چھوٹی
شملہ مرچ ایک عدد
آلو ایک عدد
گاجر ایک عدد

مکس ویجیٹیبل اچار گوشت بنانے کی ترکیب

سب سے پہلے باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں فرائی کرلیں۔پھر اس میں ادرک،نمک،لال مرچیں اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔گوشت کی رنگت تبدیل ہونے پر اس میں ڈیڑھ سے دو پیالی پانی ڈال دیں۔درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے ابال آنے پر آنچ ہلکی کرکے ڈھک دیں۔سبزیوں کو صاف دھو کر چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔نمک اور ہلدی لگا کر کچھ دیر پھیلا کر رکھیں۔پیالے میں سرکہ ڈالیں،ہری مرچوں کو صاف دھو کر چیرا لگا لیں،لہسن کے جوؤں کو درمیان سے کاٹ لیں اور رائی اور کلونجی کو موٹا کوٹ لیں۔ ان تمام چیزوں کو سرکہ میں ڈال دیں۔آخر میں کٹی ہوئی سبزیوں کو سرکے میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔گوشت گلنے پر آجائے تو اسے اچھی طرح بھون لیں اور اس میں سبزیوں کا تیارکیا ہوا اچار ڈال کر ملائیں اور دس سے بارہ منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
آپ کا مزیدار مکس ویجیٹیبل اچار گوشت تیار ہے۔اسی طرح کی مزید ریسپیز کیلۓ ہمارے بلاگ پر ضرور وزٹ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *