میتھی کی مِسئ روٹی بنانے کا طریقہ

میتھی کی مِسئ روٹی بنانے کا طریقہ

آج ہم بنانا سیکھیں گے میتھی کی مِسئ روٹی بنانے کا طریقہ جو 25 منٹ کی تیاری اور 30 منٹ میں پک کے تیار ہو جاۓ گی اور  8 سے 10 افراد آرام سے کھا سکیں گے۔

میتھی کی مِسئ روٹی بنانے کے لیۓ اجزاء

1 کپ بیسن
پکانے کے لیے گھی
1 کپ میدہ
1 کپ گندم (گیہوں) کا آٹا
2 کپ پیازکٹے ہوئے
1 چائے کا چمچ ہری مرچیں کٹی ہوئی
1 چائے کا چمچ اجوائن
2 کھانے کے چمچ میتھی کے پتے کٹے ہوئے
گندم (گیہوں) کا آٹا
برائے رولنگ مکھن (کھانے کے لیے پیش کرنے کے لیے)

میتھی کی مِسئ روٹی بنانے کی ترکیب

تمام اجزائے ترکیبی باہم یکجا کریں۔معقول مقدار میں گرم پانی استعمال کرتے ہوئے انہیں آٹے کی شکل میں گوندھ لیں۔گوندھے ہوئے آٹے کو 12 مساوی حصوں میں تقسیم کریں۔ہر ایک حصے کو 5 انچ قطر کے  ایک پتلے دائرے کی شکل دیں اور اس مقصد کے لیے گندم کا آٹا (خشکا) استعمال کریں۔تھوڑے سے گھی کے ہمراہ ایک توے پر پکائیں حتیٰ کہ دونوں سائیڈیں سنہری براوؤن رنگت کی بن جائیں۔مکھن کے ہمراہ گرما گرم پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *